مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے ایرانی عوام میناب کے بچوں کے سانحے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جن کی زندگیاں امریکی فضائی حملوں میں بے رحمی سے چھین لی گئیں۔ آئیے، میناب کے معصوم بچوں کی اذیت ناک داستان کو دنیا تک پہنچائیں اور ان کی یاد کو زندہ رکھیں۔
عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایک بیان میں ایرانی نمائندہ دفتر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے آج کے دن کو عالمی یوم اطفال قرار دیا ہے، جو اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں ہر بچے کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ ان حقوق میں تحفظ، تعلیم اور اپنی آواز سنے جانے کا حق شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تمام قابل قدر حقوق سے بڑھ کر انسان کا سب سے بنیادی حق زندہ رہنے، خواب دیکھنے اور خوشی و امید سے بھرپور مستقبل کے خواب دیکھنے کا حق ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی دفتر نے کہا کہ 28 فروری کو امریکی ٹاما ہاک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے دو تباہ کن حملوں میں میناب کے 168 بچے اور اساتذہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس سانحے میں زندہ بچ جانے والے تقریباً 300 طلبہ اب بھی شدید نفسیاتی صدمات سے دوچار ہیں اور انہیں طویل عرصے تک علاج، نگہداشت اور معاونت کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ